Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی وزیر سرکاری پٹرول استعمال نہیں کریگا: ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی مقدمات سے قوم کا وقت ضایع کیا گیا، ن لیگ 2018 میں مہنگائی4...
شائع 04 جون 2022 12:25pm

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی مقدمات سے قوم کا وقت ضایع کیا گیا، ن لیگ 2018 میں مہنگائی4 فیصدپرچھوڑ کر گئی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جب ان سےحکومت لی تومہنگائی کی شرح 14 فیصدتھی، گزشتہ دورمیں پوری اپوزیشن کوجیل میں ڈالاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پورے ملک کا دیوالیہ کردیا، جس نےکہا تھا سائیکل پردفترجاؤنگا،وہ ہیلی کاپٹر پر جاتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی وزیرسرکاری پٹرول استعمال نہیں کریگا، تمام وزرا اپنے ذاتی خرچے پرپٹرول ڈالوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پنجاب حکومت بڑے ریلیف کا اعلان کرے گی۔

lahore

Punjab Govt