Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 04 جون 2022 12:48pm
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز ــ اسکرین گریب فوٹو
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز ــ اسکرین گریب فوٹو

لاہور: مریم نواز نے کہا کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے، مسلم لیگ ن ہی پھرعوام کو ریلیف دے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملکی معاشی صورتحال پر ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ "عمران حکومت کے IMF سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے"۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے پچھلے 4 سال سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں، مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی!

مریم نواز نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ" اس مشکل ترین معاشی صورت حال میں بھی حکومت پوری توجہ، محنت اور لگن سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کے اضافہ کے بعد پیٹرول 210 روپے فی لیٹر ہوگیا تھا۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

Maryam Nawaz

imran khan