Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمن نے سری لنکا کو 73 رنز سے ہرا دیا

دوسرے ون ڈے میں شاندار واحد سنچری اسکور کرنے پر سدرہ امین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں
شائع 03 جون 2022 08:01pm
پاکستان نے سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔  فوٹو — پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان نے سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔ فوٹو — پاکستان کرکٹ بورڈ

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 73 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں میزبان ٹیم مقرر اوورز میں دو کھلاڑی کے نقصان پر 253 رنز بنا سکی۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے قومی ٹیم کی جانب سے سدرہ امین نے شاندار 123 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ منیبہ علی 56 اور کپتان بسماہ معروف 36 رنز اسکور کر سکی۔ دوسری جانب بولنگ میں سری لنکن گیند باز کویشا دلہاری اور اوشادی ایک ایک کھلاڑی کو پویلئن بھیجنے میں کامیاب ہوئیں۔

میچ کی دوسری اننگ میں سری لنکن ٹیم 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقرر اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی جس میں ہرشتھا مداوی 41، کویشا دلہاری 32 اور ہنسیما 27 رنز اسکور کر سکیں۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں فاطمہ ثنا ایک بار پھر 4، عمیمہ سہیل 2 اور ندا ڈار ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ون ڈے میں شاندار واحد سنچری اسکور کرنے پر سدرہ امین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور سیریز کا آخری میچ اتوار 5 جون کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

karachi

Pakistan Cricket Team

Sri Lanka

Women