خیبر پختونخوا: سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹوتی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سندھ حکومت کے بعد اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر کٹوتی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوامحمودخان نے سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹوتی کردی، اقدام پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سندھ حکومت کے بعد اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر کٹوتی کردی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے حکم پر سرکاری اداروں میں پیٹرول کی کٹوتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم کے تحت سرکاری اداروں میں افسران کے پیٹرول کا کوٹا 35 فیصد کم کردیا گیا ہے جس کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔
petrol price increase
peshawar
cm kpk
mehmood khan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.