Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاہ مہندی جلد کیلئے خطرناک ہے، امریکی حکام نے خبردار کردیا

اگر کوئی ’کالی مہندی‘ بیچ رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اسے سیاہ کرنے کیلئے مصنوعی رنگ ڈال رہے ہیں
شائع 03 جون 2022 02:55pm
کالی مہندی قدرتی سیاہ نہیں ہے ـــ فوٹو فائل
کالی مہندی قدرتی سیاہ نہیں ہے ـــ فوٹو فائل

امریکی ریگولیٹر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سیاہ مہندی انسانی جِلد پر استعمال کیلئے خطرناک ہے۔

آج نیوز کے مطابق مہندی اپنی خالص شکل میں ایک پودے سے آتی ہے اور اسے صرف امریکا میں ہیئر ڈائی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ مہندی کی یہ خالص شکل سرخی مائل بھوری، یا نارنجی یا بھوری نظر آتی ہے۔

ایف ڈی اے نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ‘کالی مہندی’ بیچ رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اسے سیاہ کرنے کے لیے مصنوعی رنگ ڈال رہے ہیں، کیونکہ یہ قدرتی سیاہ نہیں ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا کہ “مہندی کے طور پر فروخت ہونے والی مصنوعات کے بھورے رنگوں میں بھی دیگر اجزاء شامل ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد انہیں گہرا بنانا یا جلد پر داغ کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنا ہے”۔

واضح رہے کہ “مہندی کو کالا کرنے کیلئے استعمال ہونے والا اضافی جزو اکثر کول ٹار ہیئر ڈائی ہوتا ہے، جس میں p-phenylenediamine (PPD) ہوتا ہے، جو کچھ لوگوں میں جلد کے خطرناک رد عمل کا سبب بن سکتا ہے۔”

تاہم یہ ہی وجہ ہے کہ بالوں کی رنگت کیلئے ہمیشہ جلد کے ایک چھوٹے حصے پر ٹیسٹ کرنے کو کہا جاتا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والے کو کوئی نقصان نہ ہو۔

USA