Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کئے۔
شائع 03 جون 2022 12:17pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کلثوم خالق کے وکیل نے بتایا کہ 25 مئی کی رات پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، سپریم کورٹ نے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، ضلعی انتظامیہ نےعدالتی فصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لے کر احتجاج کرنا ہوتا ہے، سپریم کورٹ اس معاملے کو نمٹا چکی ہے، سپریم کورٹ نے کہاں لکھا ہے کہ ایف آئی آر درج نہیں ہوگی؟ کیا آپ کو گرفتار کیا گیا؟ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں کیا آپ کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپا مارا گیا؟ ۔

بعد ازاں اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم اور دیگر کیخلاف درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

Contempt of Court

Chief Justice Athar Minallah

PM Shehbaz Sharif