Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کے 70 سال مکمل، 4 روزہ پلاٹینیئم تقریبات جاری

الزبتھ دوم اپنے والد کے فروری 1952 میں اتنقال کے بعد 25 سال کی عمر میں ملکہ بن گئی
شائع 02 جون 2022 11:13pm
تمام افراد کا شکریہ جو اس تقریب کا حصہ بن رہے ہیں۔ فوٹو — سوشل میڈیا
تمام افراد کا شکریہ جو اس تقریب کا حصہ بن رہے ہیں۔ فوٹو — سوشل میڈیا
ملکہ برطانیہ کی عمر 27 برس تھی۔ فوٹو برطانوی میڈیا
ملکہ برطانیہ کی عمر 27 برس تھی۔ فوٹو برطانوی میڈیا
Bartania ki tareekh ki taweel tareen malka | Jinhe taj pehnay 70 saal mukamal | Aaj Updates

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کی پلاٹینیئم جوبلی کے تحت 4 روزہ تقریبات جاری ہیں۔

الزبتھ دوم کو ملکہ کا تاج پہنے 70 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر ملکہ برطانیہ شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں آئیں جہاں انہیں گھڑ سوار دستے نے سلامی پیش کی۔

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی پلاٹینیئم تقریبات میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، ان کی اہلیہ اور معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کرکے الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سمیت کامن ویلتھ ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کا شکریہ جو اس تقریب کا حصہ بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ الزبتھ دوم اپنے والد کے فروری 1952 میں اتنقال کے بعد 25 سال کی عمر میں ملکہ بن گئی تھیں مگر 1954 میں ان کی باضابطہ طور پر تاج پوشی ہوئی جس وقت ملکہ برطانیہ کی عمر 27 برس تھی۔

United Kingdom

British Royal Family

Queen Elizabeth II

Platinum Jubilee