Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی بنیادی اور آئینی ذمہ داری ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں آج اہم کیس کی سماعت تھی، پنجاب...
شائع 02 جون 2022 05:27pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں آج اہم کیس کی سماعت تھی، پنجاب اسمبلی سےعددی اکثریت پر 5 سیٹیں پی ٹی آئی کو ملنی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن آنے سے موجودہ حکومت اقلیت میں بدل جائےگی، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی بنیادی اور آئینی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکشن کمیشن پر دنیا کی نظریں لگی ہیں، الیکشن کمیشن سے غیرجانبداری کامظاہرہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے 2 نئےممبران تعینات ہوئے ہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز اکنامک آؤٹ لک طے کرتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موڈیز سے پاکستان سےمتعلق خبراچھی نہیں آئی، پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم تھا جو منفی ہوگیا ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد