Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمن وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی

اپنے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملکی قیادت سے ملاقات کریں گی
شائع 02 جون 2022 05:20pm
جرمن وزیر خارجہ انالینا باربوک۔  فوٹو — رائٹرز
جرمن وزیر خارجہ انالینا باربوک۔ فوٹو — رائٹرز

جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا باربوک اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملکی قیادت سے ملاقات کریں گی جس میں یورپی یونین کے ساتھ تجارت جیسے امور پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انالینا باربوک کی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور ہم منصب بلاول بھٹو سے مزاکرات ہوں گے۔

foreign minister

پاکستان

Germany