Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاست اوکلاہوما کے اسپتال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ڈپٹی پولیس چیف نے کہا کہ"اس وقت چار شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مسلح شخص کو مار دیا ہے"
شائع 02 جون 2022 09:17am
پولیس کا کہنا ہے کہ تلسا میں  مسلح شخص نے چار افراد کو ہلاک کر دیا __ فوٹو روئٹرز
پولیس کا کہنا ہے کہ تلسا میں مسلح شخص نے چار افراد کو ہلاک کر دیا __ فوٹو روئٹرز

واشنگٹن: امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر تلسا میں اسپتال میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق پولیس افسران نے تصدیق کی کہ مشتبہ شخص رائفل اور ہینڈگن سے لیس تھا، اسے ہلاک کردیا گیا ہے۔

پولیس سینٹ فرانسس اسپتال میں 3 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مرنے والوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔

تاہم حکام نے مزید کہا کہ متعدد زخمیوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈپٹی پولیس چیف ایرک ڈالگلیش نے کہا کہ مسلح شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ گولی لگنے سے مہلک زخم آئے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے خود سوزی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے ممکنہ محرک کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست نیویارک کے شہر بفلو میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 فام افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

Joe Biden

USA