Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا: آصف زرداری

عمران خان بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو، اس ملک کے 3 ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، سابق صدر آصف زرداری
شائع 02 جون 2022 08:41am

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔

سابق صدرآصف علی زردای نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے، عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو، اس ملک کے 3 ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، ان شاء اللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

سابق صدر آصف علی زداری نے پارٹی کارکنوں کوہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

پاکستان

اسلام آباد

imran khan

Asif Zardari