Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلا ون ڈے: پاکستان ویمن نے سر لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستانی ٹیم نے 170 کا ہدف 42 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
شائع 01 جون 2022 06:10pm
سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔  فوٹو — آئی سی سی
سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو — آئی سی سی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں وہ 47.5 اوورز میں 169 بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری ناقابلِ شکست 49، پراسدانی 30 اور چماری اتاپتھو نے 25 رنز اسکور کرکے نمایاں رہی۔ ۔ بولنگ میں پاکستانی گیند بازوں میں غلام فاطمہ 4، فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال دو دو شکار کرنے میں کامیاب رہی۔

میچ کی دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم نے 170 کا ہدف 42 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 76 اور کپتان بسماہ معروف ناقابلِ شکست 62 رنز اسکور کرسکی۔ مہمان ٹیم نے بولنگ میں اچینی کلاسوریہ اور اوشادی ایک ایک کھلاڑی کو پویلیئن بھیجنے میں کامیاب ہوسکیں۔

اس کے علاوہ دھواں دھار گیند بازی کرنے پر غلام فاطمہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

karachi

odi series

Women Cricket