Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جیل جانا چاہیئے تھا، عمران خان

رانا ثناء اللہ اور شہبازشریف بزدل ہیں، ان لوگوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں بے گناہوں کو شہید کیا، ان دونوں کو اسی وقت جیل میں بھیجنا چاہیئے تھا، 30 سال تک جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 01 جون 2022 03:46pm

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جیل جانا چاہیئے تھا، 30 سال تک جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے۔

پشاورمیں سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو مشکل حالات میں میڈیا نے کوریج کی، رب کسی کو نہیں کہتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہا ہے، اب کی بار تیاری سے اسلام آباد جائیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ اور شہبازشریف بزدل ہیں، ان لوگوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں بے گناہوں کو شہید کیا، ان دونوں کو اسی وقت جیل میں بھیجنا چاہیئے تھا، 30 سال تک جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف نہیں ہے، پاکستان کیلئے فیصلہ کرنے کا وقت آگیا، اس جدوجہد کو سیاست نہیں جہاد سمجھیں، اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کرنے کیلئے بھیجا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ کے شرکاء کے ساتھ بربریت کی گئی اور ان پر شیلنگ کی گئی، دہشت گردوں پر استعمال ہونے والے شیل عوام پر استعمال ہوئے، ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دے دی ہے۔

imran khan

peshawar

pti chairman