Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فسادی مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیرداخلہ

ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، فسادی مارچ اور شرپسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا، رانا ثناء اللہ
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 05:48pm

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فسادی مارچ کوکسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، فسادی مارچ اور شرپسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم، کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر، چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی اور دیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے پرغور کیا گیا۔

اجلاس میں امن کیلئے پولیس اور ایف سی کو مالی، تکنیکی وسائل اور قانونی معاونت دینے اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں و الاؤنسز پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے شہداء پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفور ادا کرنے اور ایف سی کی تنخواہین، الاؤنسز اور شہداء پیکیج کو خیبرپختونخوا پولیس کے مساوی کرنے کا فصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایف سی کو پولیس کی معاونت کیلئے بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کیلئے ضروری تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاق کی فُول پروف سیکیورٹی کیلئے لاہور کی طرز پر اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ترین بنانے اور امن و امان کی یقینی کیلئے اسلام آباد میں کیمرہ کوریج 100 فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس اور انتظامیہ کے درمیان کوآرڈی نیشن میکینزم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، فسادی مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، فسادی مارچ اور شرپسند عناصرکو سختی سے کچلا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Interior Minister

اسلام آباد

Rana Sanaullah

pti long march