Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ پی ٹی آئی کی جانب...
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 03:04pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو احتجاج کیلئے اجازت کا حکم دیا جائے، احتجاج کے دوران کسی کارکن کو گرفتار نہ کیا جائے، احتجاج کے راستے میں رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں، وفاقی اور پنجاب حکومت کو تشدد اور طاقت کے استعمال سے روکا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنا گیا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آئین پاکستان بھی پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، آرٹیکل 4 کے مطابق تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں احتجاج روکنے کیلئے تھیں، کارکنوں کیخلاف مقدمات آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہیں۔

pm imran khan

Supreme Court

اسلام آباد

apeal

pti long march