Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے بھی خالی ہاتھ گئے تھے، اب بھی خالی ہاتھ جائینگے: وزیراعلیٰ کے پی

پشاور: وزیراعلی کے پی محمود خان کا فورس سے متعلق بیان پریوٹرن، کہا کہ پہلےبھی خالی ہاتھ گئے تھےاب بھی خالی ہاتھ...
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 04:22pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پشاور: وزیراعلی کے پی محمود خان کا فورس سے متعلق بیان پریوٹرن، کہا کہ پہلےبھی خالی ہاتھ گئے تھےاب بھی خالی ہاتھ جائینگے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکز ہماری فورس ہیں، مارچ میں ورکرز بھر پور انداز میں شرکت کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جتنی کمیٹاں بنانا چاہتی ہے بنالے، امپورٹڈ حکومت نے میرے خلاف3مقدمات درج کئے، جتنی مرضی مقدمےبنائیں،پیچھے ہٹنے والا نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک کو بچانا ہےتو امپورٹڈ حکومت کو ہٹانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کا وزیراعلی ہوں،اپنے لوگوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بننے والی کمیٹی کا سربراہ ایک مجرم اورقاتل ہے۔

KPK

peshawar

mehmood khan