Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان 74 سال میں بھی اپنی منزل کی طرف نہیں بڑھ سکا، احسن اقبال

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 1988 سے ملک نے ترقی نہیں کی، بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے بڑھ چکا ہے، بھارت 90 کی دہائی تک ہم سے پچھے تھا، آج وہ بھی آگے نکل گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
شائع 01 جون 2022 10:57am

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کو آئین اور جمہوریت کی راہ پر لانا چاہیئے، پاکستان 74سال میں بھی اپنی منزل کی طرف نہیں بڑھ سکا۔

وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 74سال میں بھی اپنی منزل کی طرف نہیں بڑھ سکا، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، ہمیں ملک کو آئین اور جمہوریت کی راہ پر لانا چاہیئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 1988 سے ملک نے ترقی نہیں کی، بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے بڑھ چکا ہے، بھارت 90 کی دہائی تک ہم سے پچھے تھا، آج وہ بھی آگے نکل گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام والے ممالک ترقی کرگئے ہیں ، سیاسی عدم استحکام والے ممالک ترقی میں پچھے رہ گئے، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

Federal Minister