Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر عالمی برادری اور افغانستان کے درمیان روابط پر زور دیا، دفترخارجہ کا اعلامیہ جاری
شائع 01 جون 2022 10:03am

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر عالمی برادری اور افغانستان کے درمیان روابط پر زور دیا۔

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے اعلامے کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ترکی کے وزیرخارجہ میولت چاوش اوگلو نے انقرہ میں عشائیہ دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایک بار پھر عالمی برادری اور افغانستان کے درمیان روابط پر زور دیا۔

‏دونوں وزرائے خارجہ نے وزیراعظم شہبازشریف کے جاری دورے پر بھی تبادلہ خاپل کیا اور مختلف شعبوں میں برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے پرغوروخوض کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں ساتویں اعلیٰ سطح کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

foreign minister

پاکستان

اسلام آباد

Turkey

Bilawal Bhutto Zardari

Turkish Foreign Minister