Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران نے حلف اٹھالیا

بابرحسن بھروانہ نے ممبر پنجاب اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ چیف الیکشن کشمنر سکندر سلطان راجہ نے دونوں ممبران سے حلف لیا۔
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 11:01am

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 نئے ممبران نے حلف اٹھالیا، نئے ممبران کے تقرر سے الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس میں ہوئی، تقریب حلف برداری میں الیکشن کمیشن ممبران، حکام اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے ممبران میں بابرحسن بھروانہ نے ممبر پنجاب اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیاجبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دونوں ممبران سے حلف لیا۔

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

cheif election commisioner