Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں مختلف ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 14زخمی

ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
شائع 01 جون 2022 09:20am

مظفرآباد: آزاد کشمیرمیں مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر میں پہلا حادثہ کوہالہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آیا، جہاں کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں نندرائی کے مقام جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بنی منہاساں کا رہائشی نوجوان عبدالباسط بھی شامل ہے جس کی 8 روز قبل شادی ہوئی تھی ۔

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں تھلہ لاٹ کے مقام پر جیپ حادثے میں ایک عورت جاں بحق جبکہ جیپ 4 ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

آزاد کشمیر میں 3 مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

traffic accident

Muzaffarabad