ملک میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان میں منگل کو ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے تحت وزارت مذہبی امور کی جانب سے متعلقہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ یکم ذوالقعدہ 1443ہجری بروز بدھ یکم جون کو ہوگی۔
پاکستان
Hajj
مقبول ترین
Comments are closed on this story.