Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عمران خان نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی: عطا تارڑ

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نےمارچ کےذریعےانتشارپھیلانےکی کوشش کی، عمران خان...
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 04:35pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نےمارچ کےذریعےانتشارپھیلانےکی کوشش کی، عمران خان کوگرفتاری کافوبیاہے،پشاورچھپ کربیٹھےہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم کسی کوعوام کی جان ومال سےکھیلنےنہیں دیں گے، کانسٹیبل کمال احمد کوگولی مارکرشہیدکردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں ایک پولیس اہلکارکوگاڑی سے روندھنے کی کوشش کی گئی، 4 سال میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدانہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 سال کے دوران معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےامن وامان برقرار رکھنےکیلئے قانون میں رہتے ہوئے کارروائیاں کی، آپ دوبارہ آئے تو ہم آپ کو دوبارہ روکیں گے۔

lahore