Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے یوکرین کیلئے انسانی بنیادوں پر دوسری امدادی کھپ روانہ کر دی

خصوصی سی 130 طیارہ یوکرینی عوام کیلئے 7.5 ٹن سے زائد امدادی اشیاء لے کر روانہ ہوا، امدادی سامان میں ادویات، الیکٹرومیڈیکل آلات، موسم سرما کے بستر اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔
شائع 31 مئ 2022 10:24am

اسلام آباد: پاکستان نے یوکرین کے لوگوں کیلئے انسانی بناددوں پر دوسری امدادی کھیپ روانہ کر دی، امدادی سامان مںن ادویات، الیکٹرومیڈیکل آلات اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔

خصوصی سی 130 طیارہ یوکرینی عوام کیلئے 7.5 ٹن سے زائد امدادی اشیاء لے کر روانہ ہوا، امدادی سامان میں ادویات، الیکٹرومیڈیکل آلات، موسم سرما کے بستر اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔

ایک اور سی 130 جون میں مزید 7.5 ٹن امداد کے ساتھ روانہ کیا جائے گا، امدادی سامان یوکرین کی درخواست پر بھیجا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ہمیشیہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم کے طور پہ اپنا کردار ادا کیا ہے، امداد کی بین الاقوامی کالز پر عالمی برادری کے شانہ بشانہ کام کیا۔

پاکستان

اسلام آباد

Ukraine