Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی 8 رکنی صوبائی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا جبکہ چف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کرسنایا۔
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 11:50am

لاہور: پنجاب کی 8 رکنی صوبائی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے بعد پنجاب کی 8 رکنی صوبائی کابینہ نے پہلے مرحلے میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا جبکہ چف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کرسنایا۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال خان، سردار اویس خاں لغاری، ملک محمد احمد خان، خواجہ سلمان رفیق، سید حسن مرتضیٰ، عطاء اللہ تارڑ، چوہدری بلال اصغر اور علی حیدرگلافنی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن مرتضی سینئر صوبائی وزیر ہوں گے جبکہ ‏ملک احمد خان کو صوبائی وزیر قانون کا قلمدان ملے گا۔

اس کے علاوہ عطاء اللہ تارڑ مشیرداخلہ، رانا محمد اقبال صوبائی وزیر مواصلات ہوں گے، اویس لغاری کو وزیر بلدیات کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے جبکہ ‏خواجہ سلمان رفیق وزیرصحت ہوں گے۔

پنجاب کے نئے گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

دوسری جانب پنجاب کے نئے گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لای۔

گورنر ہاؤس لاہور میں نئے گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائکو رٹ محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کرسنایا، گورنرپنجاب کی حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، پارلیمنٹیرینز اور لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پش کی اور کہا کہ’ بلیغ الرحمان گورنرپنجاب کے منصب کو عوامی فلاح کیلئے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں نے نہ صرف وزیراعلیٰ بلکہ گورنر کے حلف میں بھی رکاوٹیں ڈالیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

lahore

takes oath

Governor House