Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی اس بار ‘بہتر سٹریٹیجی ہوگی’: سینیٹر محسن عزیز

ان کا مزید کہنا تھا کہ "انہوں نے جو لوگوں کو ڈرانہ دھمکانہ تھا وہ دو تین دن پہلے سے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا تھا۔۔۔"
شائع 31 مئ 2022 12:56am
**پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے منصوبے کے بارے میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کا کہنا ہے کہ کارکنان اس دفعہ خیبر پختونخوا سے نکلیں گے۔**

آج نیوز پر منیزے جہانگیر کے شو ‘سپاٹ لائٹ’ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ “مجھے معلوم نہیں لیکن میرا خیال ہے وہ خیبر پختونخوا سے نکلیں گے۔ اس دفع بہتر سٹریٹیجی کریں گے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “انہوں نے جو لوگوں کو ڈرانہ دھمکانہ تھا وہ دو تین دن پہلے سے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا تھا یا لوگوں کے گھروں میں چھاپے مار کر ان کو پکڑ لیا تھا۔”

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے مینڈیٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو ملک میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جو کہ ناکام ہوا۔ اس لانگ مارچ کے تحت ملک کے دیگر حصوں میں پی ٹی آئی کے کارنان اکھٹا ہوئے تھے اور کئی مقامات پر کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پاکستان

اسلام آباد

Pakistan Tehreek e Insaf