Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

موٹرسائیکل پر بدین کی گلیوں میں پولیو کے قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر

صوبہ سندھ کے ضلع بدین کی تحصیل ماتلی کی رہائشی آمینہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتی ہیں۔
شائع 30 مئ 2022 08:27pm

سر پر ڈوپٹہ اوڑھے اور اپنی موٹرسائیکل پر نیلا ڈبہ رکھ کر آمینہ بدین میں واقع اپنے دیہات کی گلی گلی جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے دیتی ہیں، جو کہ اس علاقے میں کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

صوبہ سندھ کے ضلع بدین کی تحصیل ماتلی کی رہائشی آمینہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتی ہیں۔

پاکستان کے کئی علاقوں میں یا تو خواتین موٹرسائیکل نہیں چلاتیں یا انکا ایسا کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔

لیکن آمینہ کا ماننا ہے کہ عورتوں کے لیے کچھ بھی کرنا ناممکن نہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ عورت کمزور نہیں ہوتی لیکن یپ معاشرہ اسے کمزور بنا دیتا ہے۔

ان پر نہ صرف علاقے کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ داری ہے بلکہ وہ تنخواہ سے اپنی چھ بہنوں کی کفالت بھی کرتی ہیں۔

پاکستان

sindh

Polio