Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرونی سازش کا مقابلہ نہ کیا تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی: عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن وقت پرکھڑا ہوا ہے، ملک کو بچانے...
شائع 30 مئ 2022 04:04pm
Screengrab via AAJ NEWS YouTube
Screengrab via AAJ NEWS YouTube

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن وقت پر کھڑا ہوا ہے، ملک کو بچانے کیلئےعدلیہ اور وکلاء برادری کااہم کردارہے۔

پشاور میں لائرز فورم میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ جنگ قوم کی حقیقی آزادی کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پربیرونی سازش کےتحت حکومت مسلط کی گئی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کا مقابلہ نہ کیا تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی، برطانیہ میں رہ کر ان کا سسٹم قریب سے دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برصغیرکے عوام 200سال تک غلام رہے، برطانیہ کے جمہوری نظام کو عدالتیں محفوظ بناتی ہیں، ان کے سسٹم کی بنیاد اخلاقیات پر ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس فوج نہیں، اخلاقیات ہوتی ہیں، فوج جمہوری حکومت کو ہٹاتی تو مٹھائی تقسیم ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بارحکومت کو ہٹایا گیا تو قوم احتجاج کیلئے باہر آگئی، ہمارے آخری سال میں معاشی گروتھ 6 فیصد ہوگئی تھی، ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ زرمبادلہ آئے، کورونا سے پوری دنیا کی معیشت کونقصان پہنچا، پاکستان نےکورونا کا بہترین اندازمیں مقابلہ کیا، برآمدات پرتوجہ دی تو ریکارڈ برآمدات ہوئی۔

imran khan

KPK

peshawar