Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے پنجاب کی تاریخ میں لاقانونیت کا نیا باب قائم کیا ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری خواتین ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، ن لیگ نے...
شائع 30 مئ 2022 03:29pm

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری خواتین ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، ن لیگ نے پنجاب کی تاریخ میں لاقانونیت کا نیا باب قائم کیا ہے۔

لاہور میں پرویز الہٰی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت نے رکاوٹیں ہٹانے اور کارکنان کی رہائی کا حکم دیا، ہمیں کارکنان کی رہائی کیلئے پھرعدالت جانا پڑا، عمران خان کیخلاف بھی 6 مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کےخلاف مقدمات بغض میں درج کرائے گئے، سینئر رہنماؤں اورکارکنان سے ملاقاتیں کرونگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وہی ہو رہا ہےجو مقبوضہ کشمیرمیں ہورہا ہے، 25 مئی کوکارکنان نےثابت کردیا کہ نظریہ پختہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پرپھرسب باہرنکلیں گے۔

جبکہ پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ نےپنجاب اسمبلی کاتقدس پامال کیا ہے ، حمزہ شہباز کا انتخاب درست نہیں ہوا۔

Shah Mehmood Qureshi

lahore

PMLQ