Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے لوگ دن بدن مشکلات کا شکار ہوتے جا رہے ہیں: خرم شیر زمان

کراچی: پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ دن بدن مشکلات کا شکار ہوتےجا رہے ہیں، حکمرانوں کو عوام...
شائع 30 مئ 2022 02:49pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ دن بدن مشکلات کا شکار ہوتےجا رہے ہیں، حکمرانوں کو عوام کی پریشانی سے کوئی غرض ںہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ آج اسمبلی میں سیشن کیلئے تحریک التوا جمع کرائی ہے، 5 ماہ سے سندھ اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے دریا سوکھ گئے، ہاریوں کو پانی نہیں مل رہا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کے بعد سندھ کی بجلی غائب ہوگئی ہے۔

karachi

sindh

khurram sher zaman