پشاور میں افغان فنکاروں کا ڈی پورٹ کرنے پر مظاہرہ
پشاور: شہر میں مقیم افغان فنکاروں نے افغانستان ڈی پورٹ کرنے پر پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا۔
پشاور پریس کلب کے باہر بینڈ باجا بجانے والے افراد سمیت تمام فنکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال فنکاروں کیلئے ٹھیک نہیں ہے، آئے روز موسیقاروں کے آلات، تبلے اور باجا وغیرہ کو توڑا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی بھی بےحرمتی کی جاتی ہے، جس کے باعث فنکار پناہ کیلئے پاکستان اور خیبرپختونخوا میں پناہ گزین ہیں، ایسے میں پاکستان کی جانب سے فنکاروں کو واپس ڈی پورٹ کرنا افسوسناک ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر فنکاروں کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔
تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا اس عمل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.