Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دفترخارجہ کی پاکستان کے کسی بھی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردید

فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن واضح اور صاف ہے، پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور اس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے، فلسطین کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں، دفترخارجہ
شائع 30 مئ 2022 09:01am

اسلام آباد: دفترخارجہ نے پاکستان کے کسی بھی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردید کردی اور کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن واضح اور صاف ہے، پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور اس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے، فلسطین کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں۔

پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کے معاملے پر ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل کا تصور واضح طور پر مسترد کرتے ہیں، زیربحث دورے کا اہتمام غیرملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیرمبہم ہے ، فلسطین پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے۔

foreign office

پاکستان

Foreign Office Spokesperson

اسلام آباد

asim iftikhar