Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات: آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے بعد غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق آزاد امیدواروں نے اب تک ایک ہزار 310 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
شائع 30 مئ 2022 11:26am

کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا، اب تک ایک ہزار310 نشستیں آزاد امیدواروں نے سمیٹ لیں۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے بعد غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے، اب تک ایک ہزار 310 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سب سے آگے ہے اور اب تک 232 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دوسرے نمبر ہے۔

حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی 160نشستوں کے ساتھ تیسرے، پشتونخوا مپت 94، نیشنل پارٹی 67، بی این پی منگل 65 اور پیپلزپارٹی 49 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

بی این پی عوامی نے 40، پی ٹی آئی نے 22، اے این پی نے 19، جے ڈبلیو پی نے17 اور مسلم لیگ (ن) نے 15 نشستیں اپنے نام کیں۔

ادھر ڈیرہ بگٹی میں بھی آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 29 وارڈز میں سے 28 وارڈز میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب گوادر میونسپل کمیٹی کی 42 نشستوں میں سے حق دو تحریک 27 نشستیں جیت کر سرفہرست ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری و حتمی نتیجے کا اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا جبکہ کوئٹہ اور لسبیلہ میں الیکشن بعد میں ہوں گے۔

بلوچستان

quetta