مسئلہ کشمیر پورے ملک کا مشترکہ مسئلہ ہے: قمر زمان کائرہ
لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہدآزادی پرفخرہے، ہرحال میں کشمیریوں کی جدوجہدکومنزل تک پہنچائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پورے ملک کا مشترکا مسئلہ ہے، پیپلزپارٹی نے اپنے قیام سے لے کر آج تک کشمیریوں کی مخلصانہ وکالت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان کشمیریوں کے دکھ درد میں ساتھ ہے، عمران خان کی حکومت کو آئینی اورجمہوری طریقے سےچلتاکیا، 6 دن بعد آنےکا نعرہ لگانے والا پہلےکون سی قیامت ڈھاکے گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سن لیں، وفاقی دارالحکومت پرحملہ نہیں کرنے دیں گے، پیپلزپارٹی نے اپنے مارچ میں عمران خان کو مسلسل استعفا دینےکا مطالبہ کیا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قوم کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی معیشت میں ٹائم بم لگا کرگئے۔
Comments are closed on this story.