Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکیوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی: عمران خان

چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکیوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، ہم کسی...
شائع 29 مئ 2022 06:19pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکیوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، ہم کسی صورت ان چوروں اور امریکیوں کے غلاموں کو قبول نہیں کریں گے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں ان چوروں کیخلاف جہاد ختم نہیں کروں گا، پوری قوم کو تیار کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب جو کال دوں گا تیاری کر کے دوں گا، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جب کہہ دیا تھا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق تھا، ہم نے اب سب دیکھ لیا ہے کدھر کیا رکاوٹ ہے، کون ظالم تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد مجرم ہیں، ایک ایک کی تصویر میری آنکھوں کے سامنے ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تمہارا وقت آئے گا۔

imran khan

charsadda

PTI jalsa