Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف پولیس کارروائی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف پولیس کارروائی کا نوٹس لے لیا، ہنگامی...
اپ ڈیٹ 29 مئ 2022 05:58pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف پولیس کارروائی کا نوٹس لے لیا، ہنگامی اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف پولیس تشدد کے واقعات، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نےنوٹس لےلیا۔

چیئرمین سینیٹرمحسن عزیز نے 31 مئی کوقائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کوطلب کرلیا گیا۔

جبکہ ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا ہے۔

پاکستان

senate