Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء اللہ

پنڈی کے شطادن کا "خونی" مارچ "بادی"مں تبدیل ہوچکا ہے، وزیرداخلہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل
اپ ڈیٹ 29 مئ 2022 12:50pm

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں،11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، آپ آئیں تو سہی، “اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے” کا بیان دینے والا “خونی فساد” میں دم دبا کر بھاگ گیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں، دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پنڈی کے شطادن کا “خونی” مارچ “بادی”مں تبدیل ہوچکا ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سا ست کے رنگ باز ہیں۔

pm imran khan

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Rana Sanaullah