پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، محکمہ آبپاشی سندھ نے الرٹ جاری کردیا
کوٹری: سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، محکمہ آبپاشی سندھ نے پانی کی قلت کا الرٹ جاری کردیا، بالائی علاقوں میں بارش نہ ہونے کے باعث تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر ہے، اگلے 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر بھی پانی کی کمی متوقع ہے۔
سندھ میں پانی کی قلت برقرار ہے، محکمہ آبپاشی سندھ نے بیراجز میں پانی کی قلت کا الرٹ جاری کردیا۔
بالائی علاقوں میں بارش نہ ہونے کے باعث تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گا، چشمہ بیراج بھی پچھلے 48 گھنٹوں سے ڈیڈ لیول پر ہے، چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج ایک لاکھ 22 ہزار کونسک سے کم ہوکر 75 ہزارہوگیا۔
اس کے علاوہ تونسا بیراج پر بھی پانی کا اخراج 92 ہزار 300 سے کم ہوکر 74 ہزار 300 ہوگیا۔
گڈو بیراج میں پانی میں 5 ہزار کیوسک تک کی کمی رکارڈ کی گئی، پانی کی کمی کی وجہ سے تمام کینالز پر پانی کی شدید قلت کا اندیشہ ہے۔
Comments are closed on this story.