Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

محمود خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے میرے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔
شائع 28 مئ 2022 06:07pm
امپورٹڈ وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائے گا۔ فوٹو — فائل
امپورٹڈ وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائے گا۔ فوٹو — فائل
فوٹو — آج نیوز/اسکرین گریب
فوٹو — آج نیوز/اسکرین گریب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لانگ مارچ کے دوران کارکان کے قتل پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔

کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے دوران ہمارے پر امن کارکنوں اور بہن بھائیوں پر بدترین تشدد کیا، ہم امپورٹڈ حکومت کی طرف سے اپنے بہن بھائیوں پر تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں امپورٹڈ حکمرانوں سے کارکنان پر ہونے والے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا، رانا ثنا اللہ نے میرے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے، کچھ بھی کرلو ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والےنہیں، آزادی مارچ کے دوران کارکنوں کے قتل کا مقدمہ اب امپورٹڈ وزیراعظم اور امپورٹڈ وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کالام میں مختلف شعبوں میں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، کالام گبرال ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا جس کی لاگت 36 ارب روپے ہے۔

محمود خان نے بتایا کہ کالام کرکٹ اسٹیڈیم علاقے کی ترقی کے لئے ایک اور اہم منصوبہ ہے، یہ کرکٹ اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم ہوگا جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کرکٹ میچ منعقد کئے جائیں گے۔

Interior Minister

FIR

cm kpk

PM Shehbaz Sharif