Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا لاہور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور میٹروبس سروس کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے...
شائع 28 مئ 2022 03:04pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور میٹروبس سروس کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس میں لاہورمیٹرو بس سروس کے اموراورانفراسٹرکچرکی بحالی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میٹرو بس بحالی کے کاموں کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچرکی بحالی سے متعلق امور کو تیزی سےآگےبڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بحالی کے کاموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹروبس عام آدمی کی سواری ہے، سابق دورمیں منصوبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔

lahore

Metro Bus

Punjab Govt

Hamza Shehbaz