Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

فرانس: سوئمنگ کے دوران خواتین کے برکینی استعمال کرنے کی پر پابندی عائد

برکینی مسلمان خواتین سوئمنگ کے دوران پہنتی ہیں، جس کو فرانس میں اسلامائزیشن کی علامت کے طور پر دیکھاجاتا ہے۔
شائع 29 مئ 2022 03:08pm
فوٹو  ــــ فائل
فوٹو ــــ فائل

پیرس: عدالت نے میونسپل سوئمنگ پولز میں مسلمان خواتین کے برکینی (سوئمنگ سوٹ) پہننے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی ایک مقامی عدالت نے مسلمان خواتین کے برکینی (سوئمنگ سوٹ) پہننے پر پابندی لگادی ہے۔

عدالت کے فیصلے پر وزیر داخلہ جیرالڈ درمیناں نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہترین خبر قرار دیا۔

اس سے قبل عدالت کے فیصلے سے شہری کونسل کا ماضی میں دیا جانے والا وہ فیصلہ معطل کیا، جس کے تحت مسلمان خواتین کو سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

بعد ازاں الپائن شہر گرونوبل کی انتظامی عدالت نے کونسل کے فیصلے کیخلاف یہ حکم دیا۔

تاہم پیش کئے گئے دلائل پر عدالت نے برکینی پہننے کی اجازت فراہم کرنا غیر جانبداری کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ برکینی مسلمان خواتین سوئمنگ کے دوران پہنتی ہیں، جس کو فرانس میں اسلامائزیشن کی علامت کے طور پر دیکھاجاتا ہے۔

France

Muslim women