Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو ناچاقی پر بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا

ملزم تیز دھار آلے سے قتل کرنےکے بعد چھری لہراتے ہوئے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی
شائع 28 مئ 2022 12:51pm
قتل کرنےکے بعد ملزم چھری لہراتے ہوئے فرار ہوگیا ــــ فوٹو فائل
قتل کرنےکے بعد ملزم چھری لہراتے ہوئے فرار ہوگیا ــــ فوٹو فائل

ننکانہ صاحب: بھائی نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھارآلے سے 2 حقیقی بہنوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا.

آج نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے گاؤں ہیبوکی بالا میں بھائی زوار حسین نے گھریلو ناچاقی پر 2 سگی بہنوں کو تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کر دیا۔

دریں اثنا قتل کرنے سے پہلے بھاٸی نے نشہ آورجوس پلا کر اپنی 2 بہنوں شادی شدہ جمیلہ اور غیر شادی شادہ فاطمہ کو بے ہوش کرکے تیز دھار آلے سے قتل کرنےکے بعد چھری لہراتے ہوئے فرار ہوگیا۔

ڈی ایس پی سرکل بڑاگھر کی زیر نگرانی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گٸی۔

پولیس نے ملزم کے والد امانت علی کی مدعیت میں 2 بیٹیوں کو قتل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

تاہم جاٸے حادثہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔

murder case

punjab