Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی: فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کی9گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کےقریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
اپ ڈیٹ 28 مئ 2022 09:57am
اسکرین گریب فوٹو آج نیوز
اسکرین گریب فوٹو آج نیوز

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

آج نیوز کے مطابق فائربریگیڈ کی 9 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پرلگی ،آگ فیکٹری کی بالائی منزل پرہونےکےباعث اسنارکل بھی استعمال کیاگیا۔

فیکٹری انتظامیہ کےمطابق آگ لگنےکےوقت فیکٹری میں ملازمین موجودنہیں تھے۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیئے مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جارہی ہیں۔

پولیس کےمطابق واقعہ کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پاکستان

karachi