Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

ایک ہفتے کے دوران 27 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔
شائع 27 مئ 2022 07:36pm
مہنگائی کی شرح 16.97 فیصد ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل
مہنگائی کی شرح 16.97 فیصد ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل

نئی حکومت بھی مہنگائی کو مکمل بریک نہیں لگا سکی، قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27 اشیاء ضروریہ مہنگی جب کہ 5 کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیاء کی قیمتیں استحکام رہا ہے جس کے تحت 0.26 فیصد کمی کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 16.97 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلو 3 روپے 15 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے، پیاز 2 روپے 29 پیسے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ انڈے، چاول، دال مسور، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 175 روپے 3 پیسے اور زندہ مرغی 14 روپے 90 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔

پاکستان

Inflation