Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید نے 25 مئی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا

نیب اور الیکشن میں ترامیم کے بعد قوم کو یہ جان لینا چاہیئے کہ یہ لوگ اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسز ختم کروانے آئے ہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ
شائع 27 مئ 2022 02:12pm

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے 25 مئی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 25 مئی اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، سویلین بیٹیوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ڈٹے رہے اور آزادی کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالا، بھارت نے 30 روپے پیٹرول سستا کیا ہے اور امپورٹڈ حکومت نے 30 روپے پیٹرول مہنگا کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب اور الیکشن میں ترامیم کے بعد قوم کو یہ جان لینا چاہیئے کہ یہ لوگ اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسز ختم کروانے آئے ہیں، جب 11 سیاسی پارٹیوں کے چور سیاست دان قبضہ گروپ ایک شخض عمران خان کیخلاف اکٹھے ہوجائیں تو مسئلے کا حل کبھی مذاکرات سے نہیں قربانیوں سے نکلتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کا فرد جرم زدہ شہباز وزیراعظم اور ایک ووٹ کی اکثریت کا فرد جرم زدہ بیٹا چیف منسٹر ہے، یہ 22 کروڑ عوام کے منہ پہ سیاسی تمانچہ ہے۔

NAB

Shehbaz Sharif

Sheikh Rasheed

Hamza Shehbaz

AML

pti long march