Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

مرحوم علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ آج 10 بجے اولڈینگ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔
اپ ڈیٹ 27 مئ 2022 09:37am
وہ ریجنل ہسپتال سکردو میں زیر علاج تھے۔ تصویر: فائل
وہ ریجنل ہسپتال سکردو میں زیر علاج تھے۔ تصویر: فائل

اسکردو: نامور پاکستانی کوہ پماث علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج 10 بجے اولڈینگ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔

اہلخانہ کے مطابق ‎نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ جمعے کی صبح رضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔

علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج تھے۔

علی رضا سدپارہ کی عمر 66سال تھی، مرحوم 1986 سے کوہ پیمائی کر رہے تھے، انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو 17 بار سر کا تھا، علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق مرحوم علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ آج 10 بجے اولڈینگ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پراظہار افسوس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے علی رضا سد پارہ کی خدمات کو خراج عقدات پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان

mountaineer