ہاکی ایشیا کپ میں بھارت انڈونیشیا کیخلاف 0-16 سے فتحیاب، پاکستان ایشیا اور ورلڈ کپ سے باہر
ہاکی ایشیا کپ ٹورناممنٹ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 0-16 سے شکست دے کر ناصرف سُپر فور میں کولیفائی کیا بلکہ پاکستان کو جاری ایونٹ اور 2023 کے ہاکی ورلڈ کپ سے بھی باہر کردیا۔
جکارتہ میں جاری ہاکی ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پہلا مقابلہ پاکستان اور جاپان کے درمیان ہوا جس میں مدِ مقابل ٹیم نے پاکستان کوسخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی۔
میچ کے دوران امپائر نے قومی ٹیم کا پہلا گول میدان میں گیارہ کے بجائے 12 کھلاڑی کی موجودگی جب کہ دوسرا گول فاؤل کی وجہ سے مسترد کیا۔
پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو ایونٹ کے سپُر فور مرحلے میں رسائی کے لئے کم از کم 16 گول کے ساتھ کامیابی سمیٹنا درکار تھی جو کہ بھارت نے انڈدونیشیا کو 0-16 سے شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دے دیا۔
بھارت کی انڈونیشنیا کے خلاف ناقابلِ یقین فتح کے بعد پاکستان نا صرف سپُر فور مرحلے میں رسائی سے محروم ہوا بلکہ 2023 میں بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے عالمی کپ سے بھی باہر ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ چار بار عالمی چیمپئن قومی ہاکی ٹیم تاریخ میں دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے لئے کولیفائی نہیں کرسکی جب کہ اس سے قبل پاکستان 2014 کے عالمی کپ کھیلنے سے محروم رہ چکی ہے۔
Comments are closed on this story.