Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عیار اور مکار عمران خان کو قوم نے مسترد کر دیا: عابد شیر علی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عیار اور مکار عمران خان کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ لاہور میں...
شائع 26 مئ 2022 07:35pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عیار اور مکار عمران خان کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے عمران خان نے جو تماشا اسلام آباد میں لگایا وہ دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک حکومت کی لیکن عمران خان نے کبھی اپنی کارکردگی پر بات نہیں کی۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ تم چاہتے ہو کہ تمہیں سلیکٹ کیا جائے لیکن اس بار ہم آر ٹی ایس بند نہیں ہونے دیں گے۔

lahore

abid sher ali