نیب لاہور نے فرح خان کے کیشیئر، مینیجر اور بینکرز کو طلب کرلیا
چاروں افراد کو 30 مئی کو نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے فرح خان کیس میں چار افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق چاروں افراد کو 30 مئی کو نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مبینہ کرپشن کیس میں نیب لاہور نے ان کے کیشیئر، مینیجر اور بینکرز کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے، جن کے نام مظاہر بیگ، وقار، آصف اور منیر ہے۔
چاروں افراد کو متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق تمام افراد کو فرح خان کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد تحقیقات کیلئے ڈی جی نیب کی منظوری کے بعد طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
NAB
پاکستان
NAB Lahore
Farah Khan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.