Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کی اونچی اُڑان برقرار، روپیہ مزید سستا ہوگیا

بینک دولت پاکستان کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 202روپے 1 پیسے پر بند ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 05:12pm
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 204 روپے ہے۔  فوٹو — فائل
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 204 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کے چاروں خانے چِت کردیے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 202روپے 1 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 87 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 204 روپے ہے۔

STATE BANK

interbank

USDVPKR