Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کرانے کا فیصلہ ایوان کرے گا: وزیراعظم

تمام ادارے پارلیمان سے پروان چڑھتے ہیں، کیا کسی جتھے یا جماعت کو آئین سے بغاوت کا حق دیا جاسکتا ہے؟ نہ دیواریں پھلانگی گئیں، نہ کوئی گرفتاریاں ہوئیں، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 09:12pm
فوٹو — قومی اسمبلی/ ٹوئٹر
فوٹو — قومی اسمبلی/ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے کامیاب ہوئی، یہ حکومت ایوان کی منشا سے وجود میں آئی، گزشتہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا، ہم سب مل کر معیشت کو ٹھیک کریں گے۔

قومی اسمبلی نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بل پاس کرنے پرتمام قائدین کا شکر گزارہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام ادارے پارلیمان سے پروان چڑھتے ہیں، کیا کسی جتھے یا جماعت کو آئین سے بغاوت کا حق دیا جاسکتا ہے؟ نہ دیواریں پھلانگی گئیں، نہ کوئی گرفتاریاں ہوئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا، کیا اب دھرنوں کی گنجائش ہے؟ موجودہ حکومت آئینی عمل سے وجود میں آئی،11 اپریل کو میں نے حلف اٹھایا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کیلئے بل پیش کیا گیا، بل منظور کرلیا گیا ہے، شفاف طریقے سے آئندہ عام انتخابات ہوں گے، جدوجہد کرکے مشکل حالات کا دھارا موڑ سکتےہیں، بہتری کیلئے ہماری ٹیم دن رات کام کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 3سالوں میں گالم گلوچ کےعلاوہ کچھ نہیں کیاگیا، جلاؤ گھیراؤ کی تحریک کا پیغام دیا گیا، پی ٹی وی پرحملہ کیاگیا، دل خراش مناظر آج بھی آنکھوں کے سامنے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی صدر آرہے تھے تو پیغام بھیجا دوست آرہے ہیں جگہ خالی کردیں، عمران خان نے ہٹ دھرمی سے صاف انکارکردیا، چینی صدر کو آنے نہ دینے طریقے کیخلاف سازش تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی کمپنی 4 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے پر راضی ہے، چینی کمپنی کے چیئرمین نے میری درخواست پر رضامندی ظاہر کی، ان کے حق میں فیصلے تو سب اچھا ورنہ اداروں کو گالیاں دیتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر معیشت کو ٹھیک کریں گے، کھلی چھوٹ دی گئی تو سب کو نقصان ہوا، 126 دن تک ڈی چوک پر تماشہ لگا رہا ہے، مارچ کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کل جتھوں کے جتھے لائے گئے، بلین ٹری کے نعرے لگانے والوں نے کل درختوں کو آگ لگادی، پکڑا گیا اسلحہ اسلام آباد لایا جارہا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لاہور میں پولیس اہلکارپر فائرنگ کی گئی، لاہور میں شہید سپاہی کیلئے پورا ایوان دعاگوہے، ایوان کل کےواقعات پر قراداد پیش اورمذمت کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جاتے جاتےمعیشت کیلئے بارودی سرنگ بچھاگئے، انہیں کشمیریوں کی کوئی پراہ نہیں تھی سب جھوٹ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ہی بھارت میں یاسین ملک کےخلاف فیصلہ تھا، کشمیریوں سےمحب تھی تواحتجاج کا دن بدل لیتے۔

اسلام آباد

Speach

National Assembly

NA session

PM Shehbaz